25 اکتوبر 2013 - 20:30

ایسے وقت جب کہ جنیوا- 2 کانفرنس کے انعقاد میں ایک مہینے کا عرصہ باقی بچا ہے، سعودی عرب، شام کے مخالفین کو تیس کروڑ ڈالر دے کر انہیں متحد کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ابنا: جنیوا -2 کانفرنس میں شرکت کے لئے شام کے مخالفین میں شک و تردید پائے جانے کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے خیالات کے پیش نظر، امریکہ کے علاوہ ، شام کے مخالف گروہوں کو وجود میں لانے والی حکومتیں بھی ان مخالفین کو جنیوا -2  کانفرنس میں شرکت کرنے پر مجبور کررہی ہیں ۔شام مخالف ملکوں کے درمیان سعودی عرب نے ان مخالفین کو متحد کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر کوششیں شروع کردی ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق اگر چہ سعودی عرب جنیوا – 2 کانفرنس ميں شرکت پر اپنی مخالفت کا اعلان کرچکا ہے تاہم شام کے مخالفین کو اس کانفرنس میں شرکت پر مجبور کرنے کے لئے شام کے مخالف گروہوں کے سرغنہ افراد کو تیس کروڑ ڈالر تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

.......

/169